شاکر حسین شاہ پرسنل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا تعینات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے شاکر حسین شاہ کو پرسنل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلٰی پنجاب برائے سوشل اینڈ ڈیجٹل میڈیا تعینات کر دیا۔ شاکر حسین شاہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا 22 سال سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں اور گزشتہ 12 سال سے سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا میں سرگرم رول ادا کر رہے ہیں۔ وہ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی اور جارج ٹاون یونیورسٹی سے سوشل اور ڈیجٹل میڈیا کی تعلیم بھی حاصل کر چکے ہیں۔