پاکستانی کاشتکار نے اپنا نجی ڈیم بنا لیا

پاکستانی کاشتکار نے اپنا نجی ڈیم بنا لیا
پاکستانی کاشتکار نے اپنا نجی ڈیم بنا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کاشتکار نے بارانی علاقے میں اپنا نجی ڈیم بنا لیا جس سے 100 ایکڑ رقبے کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے، بنجر زمین پر ہریالی پھیل گئ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چکوال کے نواحی علاقے بکھاری کلاں کا علاقہ بارانی ہے یعنی بارش ہوئی تو فصلوں کو پانی مل گیا ورنہ بنجر زمین کسی کام کی نہیں رہتی تھی اور کاشتکاروں کو شدید خسارے کا سامنا کرنا پڑتاتھا۔

کاشتکار عرفان کو آئیڈیا سوجھا اور 6 سال کی محنت کے بعد پانی کا ایک ذخیرہ بنا لیا جو 35 ایکڑ اراضی پر محیط اور اس کی گہرائی 15فٹ ہے۔ اس میں بارش کے بعد ندی نالوں کے ذریعے پانی آتا ہے اور اکٹھا ہوتا رہتا ہے۔ کاشتکار ضرورت کے مطابق ایک نہر کے ذریعے اپنی زرعی اراضی کے علاوہ دیگر کاشتکاروں کو بھی پانی فراہم کرتا ہے جس سے وہ علاقہ جو بارش نہ ہونے کے سبب بنجر رہتا تھا اب ہریالی پھیل گئی ہے۔