ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

Aug 12, 2024 | 12:02 AM

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
پلاننگ کے ساتھ چلیں اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے بار بار وارننگ دی جا رہی ہے اگر جلد بازی کی تو آپ کے لئے پریشانیاں بڑھیں گی۔ مخالفت والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے خیال کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
جن امور میں کافی دنوں سے دشواریاں پیش آ رہی تھیں۔ اب وہ ان شاءاللہ ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ آج کا دن مالی حوالے سے خاص طور پر بہتری دے سکتا ہے۔ رقم مل جائے گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اولاد کے معاملے کے حوالے سے ٹینشن والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ اس کو پیار محبت سے حل کرنے کی کوشش کریں ورنہ اولاد باغی ہو جائے گی۔ آج بے حد طریقے سے چلنا ہوگا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہ رہے ہیں جس نے ماضی میں دھوکا دیا تھا تو وہ فوری طور پر پیچھے ہٹ جائیں۔ ورنہ بڑے نقصان کا خطرہ دوچار ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
دوست اور دشمن میں تمیز کریں۔ ان دنوں ایک دو معاملے میں آگ سے کھیل رہے ہیں۔ اگر آپ نے عقل سے کام نہ لیا تو عزت والا خانہ آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج اچھا دن رہے گا۔ پرانی کی گئی کوشش کامیاب سے ہمکنار کرائے گی اور جس بھی کام میں مشکل آ رہی تھی وہ بھی انشاءاللہ ختم ہو جائے گی۔ روزگار میں بھی بہتری کا امکان ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ ہر دوسرے دن نظر بد کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آپ اپنے معاملے کو چیک کریں، استخارے کی مدد سے کہ کس جگہ پر غلطیاں ہو رہی ہیں اور صورة فلک اور الناس صبح شام پڑھ لیا کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو سیدھے راستے پر چلنا ہے اور آج کل کچھ معاملات ٹھیک بھی نہیں لگتے۔ اس کو ٹھیک کریں اور خاص طور پر اس دل کو اپنے قابو میں ضرور رکھیں، یہ اوپن ہو رہا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج کوئی بند راستہ کھلنے کی امید ہے جس کام کو ناممکن سمجھ رہے ہیں وہ بھی ہو جائے گا اور ایک بات یاد رکھیں کہ جن کو اپنا دوست سمجھ رہے ہیں۔ ان کو زرا خود سے دور رکھیں ضروری ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
آج کل آپ خود کو تھوڑا سا مضبوط کرکے باہر نکلا کریں اور سورة حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیں۔ چند روز حسد کرنے والوں سے دور ہی رہنا بہتر رہے گا، توجہ کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
جو بھی لوگ کسی کاروبار کو مزید سرمایہ لگا کر مضبوط کرنا چاہ رہے ہیں۔ اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں ، ان شاءاللہ فائدہ ہوگا۔ آج ایک پرانے معاملے میں سے نکلنے کی اطلاع مل سکتی ہے جو حق میں ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
حقوق العباد کے حوالے سے معافی مانگیں۔ آپ کے بند راستے کھل جائیں گے۔ زحل اور عقرب جب زائچے میں ہوں تو رکاوٹیں دیتے ہیں اور مشکلات کا سبب بنتے ہیں۔ توجہ کرکے اپنے لئے دعا ضرور کریں۔

مزیدخبریں