حافظ نعیم الرحمان کی حکومت کو پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ

حافظ نعیم الرحمان کی حکومت کو پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
حافظ نعیم الرحمان کی حکومت کو پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد میں ہوئے معاہدے کی ایک ایک شق پر عمل درآمد کروائیں گے، اگر معاہدے سے حکومت نے ہٹنے کی کوشش کی تو ملک میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔مال روڈ لاہور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے،آئی پی پیپز سے معاہدوں کے خلاف حق دو عوام کے عنوان سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی مظلوموں کی امیدوں کا مرکز بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا قادیانیوں کے مسئلے پر لاہور شہر سچ کے ساتھ کھڑا ہونے کا سب سے بڑا حوصلہ رکھتا ہے، پاکستان آئین اور دستور کے مطابق چل رہا  ہےکسی کو لاپتہ کرنے کا حق نہیں، اگر کوئی غیر معمولی سرگرمیوں میں ملوث ہے تو اس کے لئے قانون موجود ہے، بلوچستان کے مسائل پر غور کیا جائے دشمن اس کو توڑنے کی سازش کر رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا پاکستان کا سب سے بڑا دشمن امریکہ ہے، ملک میں اتفاق رائے پیدا کرکے مسائل کو حل کیا جائے ،اگر ہمسایہ ملک سے کوئی تخریب کاری ہو رہی ہے تو افغان حکومت سے بات کی جائے۔ افغان طالبان سے کہتے ہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا آئی پی پیز کے ذریعے عوام کا خون چوسیں گے تو کون ان کی عزت کریں گا۔ ہم نے اسلام آباد میں چودہ دن کا عوام کے لئے دھرنا دیا۔پاکستان کے بچے بچے کو پتہ چل گیا آئی پی پیز ہماری دشمن ہیں، حکومت نے 45 دن کا ہمارے ساتھ معاہدہ کیا ہے، ہم ایک ایک دن گن رہے ہیں۔ جماعت اسلامی اپنا معاہدہ پورا کروانا جانتی ہے ایک ایک شق پر عمل درآمد کروائیں گے۔

مزید :

قومی -