پاکستان بیت المال میں 2ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان بیت المال میں 2 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق غریبوں کی مالی امداد کے 2 کروڑ 81 لاکھ سرکاری ملازمین میں تقسیم کئے گئے ہیں، اسی طرح ایک ارب 37 کروڑ روپے کے سرکاری فنڈز کمرشل بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بیت المال لاہور نے غیراستعمال شدہ 52 کروڑ واپس خزانے میں جمع نہیں کرائے، اس کے علاوہ کروڑوں کے فنڈز خلاف ضابطہ خرچ کئے گئے۔
بیت المال