پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، دوسرا زخمی
لاہور(کر ائم رپو رٹر) سندر اور بادامی باغ میں پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ہو گئے ایس ایچ او سند ر نے بتا یا کہ رائیونڈ روڈ کے علاقے میں تین موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جان کر روکا نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں ان کا اپنا ہی ساتھی مارا گیا ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت تیمور عرف تیموری کے نام سے ہوئی،ہلاک ڈاکو تیموری متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں اشتہاری تھا ملزم کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل،پسٹل گولیاں اور موبائل فون برآمد ہوا دوسری جانب ایس ایچ او با دامی با غ اعجا ز بھٹی نے بتایاہے کہ بادامی باغ پولیس نے دوران ناکہ بندی دو کس مشکوک موٹر سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا،ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی،بادامی باغ پولیس کی جانب سے حفاظت خود اختیاری اپنائی گئی،فائرنگ رکنے پر ایک ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ڈاکو وراث علی کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔