اغوا ہونیوالی لڑکی بازیاب 

   اغوا ہونیوالی لڑکی بازیاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈولفن سکواڈ نے 6 روز قبل اغوا ہونیوالی لڑکی کو ملتان روڈ سے بازیاب کروالیا ڈولفن سکواڈ نے15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کروایا اغواء کار 3خواتین مغوی لڑکی کولاہور سے اغواء کرکے زبردستی اپنے ساتھ دوسرے شہر لے جارہی تھیں  ڈولفن نے راؤنڈ اپ کرلیا لڑکی کے اغواء کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج ہے۔

ڈولفن سکواڈ نے مغوی کو بازیاب کرواکر لڑکی کے والد کو مطلع کردیا۔اغوا کار خواتین شمیم،شاہدہ،پروین کو تھانہ ہنجروال کے حوالہ کردیا گیا۔ڈولفن ٹیم کی حاضر دماغی و بر وقت ریسپانس سے مغوی طیبہ محفوظ رہی۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کی طرف سے ٹیم کو شاباش و تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔

مزید :

علاقائی -