منچن آباد، دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، 2افراد جاں بحق
منچن آباد(تحصیل رپورٹر)نواحی علاقے بیر والا میں دو گروپوں میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق افراد میں اسماعیل اور مختیار عرف مکھی شامل ہیں مقتولین کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں۔نواحی علاقہ چکوکی میں واقعہ دیرینہ رنجش کا شاخسانہ ہے۔ دونوں گروپ آپس میں قریبی رشتے دار بتائے جا رہے ہیں۔ منڈی صادق گنج پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔
2 افراد جاں بحق