رواں مالی سال،دھاتوں کی درآمدات میں کمی ریکارڈ
ملتان(نیوزرپورٹر)دھاتوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر1 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں دھاتوں (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
کی درآمدات پر3.529 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دھاتوں کی درآمدات پر3.554 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اپریل میں دھاتوں کی درآمدات کاحجم 363 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل کے 212 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 71 فیصدزیادہ ہے۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں دھاتوں کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر9 فیصدکی کمی ہوئی ہے، مارچ میں دھاتوں کی درآمدات پر397ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔
جواپریل میں کم ہوکر363 ملین ڈالرہوگیا۔
۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں پاکستان کادرآمدی بل 44.91 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 46.70 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 4 فیصدکم ہے۔