راجن پور، مقابلہ، شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا، سلامی پیش
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)شہید کانسٹیبل محمد رفیق کی نماز جنازہ پولیس لائنز راجن پور میں گزشتہ رات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ہے۔قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی.ممبران صوبائی اسمبلی سردار خضر خان مزاری، سردار عبد العزیز جگن،ڈی پی او راجن پور کیپٹن (ر) دوست محمد, ڈپٹی کمشنر (بقیہ نمبر4صفحہ7پر)
ڈاکٹر منصور احمد،رینجرز، پولیس و انتظامیہ کے افسران، میڈیا نمائندگان، وکلا، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ڈی پی او کیپٹن ر دوست محمد نے شہید کے ورثا سے ملاقات اور ان سے اظہار تعزیت کی ڈی پی او دوست محمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہید کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات عمل میں لائیں گے۔واقعہ میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی گاں روانہ کردیا گیا جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔شہید کانسٹیبل محمد رفیق نے سوگواران میں والدین، بیوی اور 8 بچے چھوڑے۔