اسرائیل عالمی دہشت گرد، مسلم ممالک متحد ہو کر مقابلہ کریں، چوہدری یوسف

    اسرائیل عالمی دہشت گرد، مسلم ممالک متحد ہو کر مقابلہ کریں، چوہدری یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گگو منڈی(نامہ نگار)اسرائیل ایک عالمی دہشت گرد ملک ہے جس کی پشت پر ہر وقت امریکہ موجود رہتا ہے مسلمان ممالک کو چاہیے کہ وہ متحد ہو کر اسرائیل کی دہشت گردانہ کاروائیوں کا جواب دیں۔ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی،ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری(بقیہ نمبر5صفحہ7پر)

 جنوبی پنجاب چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نہتے فلطینیوں پر کارپٹ بمباری اور ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت اسرائیل کی کھلی دہشت گردی ہے جبکہ سپر پاور کا دعوے دار امریکہ اسرائیل کو روکنے کی بجائے اس کی حمات کر رہا ہے امریکہ اپنے رویہ پر نظر ثانی کرے اور بے گناہ فلسطینیوں پر مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ مسلمان ممالک اسرائیل کا متحد ہو کر مقابلہ کریں اور اسے دندان شکن جواب دیں تاکہ آئندہ اسے مسلم ممالک کی سلامتی کو چیلنج کرنے کی جرا ت نہ ہو سکے۔