ساؤتھ پنجاب، خسرہ پھیلاؤ میں اضافہ  مختلف ہسپتالوں میں 23مریض زیرعلاج

  ساؤتھ پنجاب، خسرہ پھیلاؤ میں اضافہ  مختلف ہسپتالوں میں 23مریض زیرعلاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا, چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ کے شبہ میں 17 جبکہ  نشتر ہسپتال میں  خسرہ کے شبہ  میں 06 مریض بچے زیر علاج تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا  پھیل چکی ہے  تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت(بقیہ نمبر12صفحہ7پر)

 ملتان  اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسران حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث وبا کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات بروقت نہیں اٹھائے جا سکے  ادھر  ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان کے مطابق چلڈرن کمپلیکس میں اس وقت خسرہ کے شبہ میں 17 مریض بچے زیر علاج ہیں،جبکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ کے شبہ میں  02 مریض بچے رپورٹ ہوئے ادھر نشتر ہسپتال ملتان میں  اس وقت خسرہ کے  شبہ میں  06 مریض بچے زیر علاج ہیں