سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا ، کپتان بین سٹوکس انجرڈ ہو گئے
مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کی سریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔
دی 100 لیگ میں رن لینے کے دوران بین سٹوکس زخمی ہوگئے، زخمی ہونے کے بعد سٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے بین سٹوکس کو پیدل ہی چل کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔بین سٹوکس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی چوٹ کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا، پہلے ٹیسٹ میں اب کپتان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔