پاکستان 30سال سے کم عمر 60فیصد افراد کے ساتھ نوجوان آبادی کا ملک ہے: شہبازشریف

پاکستان 30سال سے کم عمر 60فیصد افراد کے ساتھ نوجوان آبادی کا ملک ہے: شہبازشریف
پاکستان 30سال سے کم عمر 60فیصد افراد کے ساتھ نوجوان آبادی کا ملک ہے: شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی دن منانا اعتراف ہے نوجوان مستقبل کے معمار اور تبدیلی کا اصل محرک ہیں،اس سال کا موضوع واضح ہے ٹیکنالوجی کے دور میں نوجوانوں کی اہمیت ہے،ٹیکنالوجی اور مواقع سے نوجوانوں کو خواہشات کو عمل شکل دینے کی طاقت ملتی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان 30سال سے کم عمر 60فیصد افراد کے ساتھ نوجوان آبادی کا ملک ہے،نوجوان تعلیم، کاروبار اور سماجی سرگرمیوں سے اپنے اندر مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں،آج ہم پاکستان کے نوجوانوں کو سازگار ماحول دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ 2013میں متعارف یوتھ لون اینڈ ایگریکلچرل سکیم کے مثبت نتائج مل رہے ہیں،سکیم سے ابتک 2لاکھ 80ہزار نوجوانوں مین 186ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں،جامع یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ہنر مندی کی ضروری مہارتوں سے آراستہ کرتا ہے۔