بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کیس کی سماعت کریں گے،نیب پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہونگے،ریفرنس میں 59گواہان میں سے 35اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔