بشریٰ بی بی سے بدسلوکی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بھیج دی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی جیل بدسلوکی کے خلاف درخواست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھجوا دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے سامنے یہ پٹیشن بطور درخواست رکھی جائے اور وہ اس درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کریں۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کئے ہیں۔ پہلا اعتراض تھا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے ماتحت ہے۔اعتراض ہے کہ اڈیالہ جیل حکام کے خلاف کارروائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آفس کی جانب سے بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض بدنیتی پر مبنی ہے۔