پہلے اللہ کا کرم پھر حکومت مہربان،آصف بنے گا کروڑ پتی

پہلے اللہ کا کرم پھر حکومت مہربان،آصف بنے گا کروڑ پتی
پہلے اللہ کا کرم پھر حکومت مہربان،آصف بنے گا کروڑ پتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے عالمی سنوکر چیمپیئن شپ جیتنے والے محمد آصف کو ایک کروڑ روپے نقد انعام دینے کی منظوری دے دی ہے۔ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے وفاقی وزیر میر ہزار خان بجارانی آئندہ چند روز میں ایک تقریب میں محمد آصف کو انعامی رقم سے دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے عالمی چیمپیئن محمد آصف کے لئے ایک کروڑ روپے نقد انعام دینے کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوائی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کو بھی نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -