نواز شریف کی بلوچ رہنماﺅں سے ملاقات

نواز شریف کی بلوچ رہنماﺅں سے ملاقات
نواز شریف کی بلوچ رہنماﺅں سے ملاقات

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچوں کے خلاف کارروائی سے مسائل پیدا ہوئے۔ان کی شکایات کا ازالہ اور اکبر بگٹی کے قاتلوں کو گرفتارکیاجانا چاہیے۔ بلوچ رہنماڈاکٹرجمال دینی،رو¿ف مینگل اوردیگر سے ملاقات میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ بار بار کے مارشل لاز کی وجہ سے بلوچوں میں احساس محرومی میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا موجودہ حکمرانوں نے بھی بلوچوں کے مسائل میں اضافہ کیا۔ ان کے زخموں پر مرہم رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے اور اکبر بگٹی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزید : لاہور