پی آئی اے کو جلد ’جہازوں‘کی جگہ طیارے مل جائیں گے:نوید قمر

پی آئی اے کو جلد ’جہازوں‘کی جگہ طیارے مل جائیں گے:نوید قمر
پی آئی اے کو جلد ’جہازوں‘کی جگہ طیارے مل جائیں گے:نوید قمر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی صورتحال تشویشناک ہے ،ادارے میں یکے بعد دیگرے حادثات نہیں ہونے چاہئیں۔ پانچ نئے طیارے فروری اور تین اگلے سال کی دوسری ششماہی میں مل جائیں گے۔اسلام آباد میں پی آئی اے سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے پاس جہازوں کی کمی ہے اور ادارہ پوری استعداد سے کام نہیں کررہا۔5جہاز لیز پر لے رہے ہیں جو فروری کے آخر تک مل جائیں گے جبکہ 3جہازآئندہ سال کے دوسری ششماہی میں ملیں گے۔قومی ائیرلائن کے پاس32طیارے ہیں جن میں سے 26قابل استعمال ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور قندھارکے درمیان پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز جلد کردیا جائے گا جبکہ شکاگو کے لیے بھی پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔

مزید : بزنس