دباﺅ کم نہیں ہوگا،رحمان ملک سے سربجیت کی رہائی کی بات کریں گے :بھارتی وزیر خارجہ

دباﺅ کم نہیں ہوگا،رحمان ملک سے سربجیت کی رہائی کی بات کریں گے :بھارتی وزیر ...
دباﺅ کم نہیں ہوگا،رحمان ملک سے سربجیت کی رہائی کی بات کریں گے :بھارتی وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں قید سربجیت سنگھ کی انسانی بنیادوں پر رہائی کیلئے پاکستانی حکومت پر دباﺅ ڈالتارہے گا۔انہوں نے یہ یقین دہانی دہلی میں سربجیت سنگھ کی بہن اور بیٹی سے ملاقات کے دوران کرائی۔ سلمان خورشید نے کہا کہ وہ بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے کو سربجیت کا معاملہ پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک کے سامنے اٹھانے کے لئے کہیں گے ۔ رحمان ملک اس ہفتے بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں۔ملاقات کے بعد سربجیت سنگھ کی بہن نے بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ رحمان ملک کے ساتھ ان کی ملاقات کرانے کی کوشش کریں گے۔