کسی سے سیاسی اتحادکا نہیں سوچا، کراچی کے عوام مسلح ونگ رکھنے والی جماعتوں کو ووٹ نہ دیں : عمران خان

کسی سے سیاسی اتحادکا نہیں سوچا، کراچی کے عوام مسلح ونگ رکھنے والی جماعتوں کو ...
کسی سے سیاسی اتحادکا نہیں سوچا، کراچی کے عوام مسلح ونگ رکھنے والی جماعتوں کو ووٹ نہ دیں : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لیہ ،ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کسی سے اتحاد کا نہیں سوچ رہی ، شہروں سے ہوتاہواسونامی دیہاتوں میں بھی آگیاہے ، کراچی کے عوام مسلح ونگ رکھنے والی کسی جماعت کو ووٹ نہ دیں ۔ نجی چینل سے گفتگو اور اپنے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف کا اتحادنوجوانوں سے ہے ، عوام فرسودہ جمہوریت سے نجات چاہتے ہیں اور سب سے زیادہ صدر کی مخالفت بھی تحریک انصاف نے کی ۔اُنہوں نے کہاکہ نوجوانوں کا مقابلہ لٹیروں سے ہے ، لٹیروں کا راستہ بند کریں گے ، نیاپاکستان بنے گا جہاںسبزپاسپورٹ کی عزت ہوگی ۔اُنہوں نے کہاکہ کسانوں کا پیسہ حکمران چوری کررہے ہیں ، کسانوں کی ذمہ داری تحریک انصاف لے گی ۔اُنہوں نے بتایاکہ بھارت میں بھی یہ سورج ہے مگر بھارتی کسان پاکستان کے کسان کی نسبت خوشحال ہے،پیپلز پارٹی اور ن لیگ والے باریاں لے رہے ہیں،کبھی کھاد مہنگی تو کبھی ڈیزل مہنگا ہو جاتا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ نواز شریف نے 25 سال میں پانچ دفعہ حکومت کی مگر انہوں نے پاکستان اور پنجاب کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ،ہم نواز شریف اور زرداری کو جیت کے دکھائیں گے۔ اُن کاکہناتھاکہ کراچی میں لوگ ڈرتے ہیں لیکن وہ وہاں کھلے جلسے کررہے ہیں ، کراچی تباہ ہورہاہے ۔اُدھر کروڑ لعل عیسن میں میڈیا کے نمائندے اور دیگر شرکاءقریبی واقع پٹرول پمپ کے شیڈ پر چڑھ گئے جو بوجھ برداشت نہ کرسکااور ’انقلاب ‘ کا شکار ہوگیا جس کے ملبے تلے دبنے والے افراد کو فوری طورپر نکال لیاگیا۔مخدوم جاوید ہاشمی نے بتایاکہ شیڈ کے نیچے آنیوالے تمام لوگوں کو نکال لیاگیااور تمام بخیروعافیت ہیں ۔

مزید :

لیّہ -