بھارتی سپریم کورٹ نے ڈاکٹر خلیل چشتی کو بری کردیا

بھارتی سپریم کورٹ نے ڈاکٹر خلیل چشتی کو بری کردیا
بھارتی سپریم کورٹ نے ڈاکٹر خلیل چشتی کو بری کردیا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے پاکستانی پروفیسر ڈاکٹر خلیل چشتی کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے اُنہیں پاکستان واپس جانے کی اجازت دیدی ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق ڈاکٹر خلیل چشتی 1992ءمیں اجمیر شریف میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے گئے تھے اور وہیں لڑائی میں ایک شخص جاںبحق ہوگیاجس کا الزام ڈاکٹر چشتی پر بھی لگا۔ اُنہوں نے 16سال جیل میں گزارے اور اپریل میں بھارتی سپریم کورٹ نے اُن کی ضمانت منظور کرلی تھی اور بیس سال بعد بدھ کو عدالت نے اُنہیں بری کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : بین الاقوامی