ای ڈی او ہیلتھ ڈیرہ اسماعیل خان ساتھیوں سمیت لاپتہ

ای ڈی او ہیلتھ ڈیرہ اسماعیل خان ساتھیوں سمیت لاپتہ
ای ڈی او ہیلتھ ڈیرہ اسماعیل خان ساتھیوں سمیت لاپتہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک) ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق سلیم دوساتھیوں سمیت پشاور سے لاپتہ ہوگئے۔نجی چینل کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق سلیم پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے کہ لاپتہ ہوگئے۔ان کی اپنے گھر والوں سے منگل کی رات 9بجے آخری بار رابطہ ہوا اس کے بعد سے اب تک ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوسکا اور اُن کے موبائل فون بند ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ اور بنوں میں بھی اطلاع کردی گئی اور ان کی تلاش جاری ہے۔

مزید : ڈیرہ اسماعیل خان