پشاور: مرغیوں سے بھرے پکڑے جانیوالے کنیٹنر نیٹو فورسز کے نکلے

پشاور: مرغیوں سے بھرے پکڑے جانیوالے کنیٹنر نیٹو فورسز کے نکلے
پشاور: مرغیوں سے بھرے پکڑے جانیوالے کنیٹنر نیٹو فورسز کے نکلے

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) مرغیوں کے گوشت سے بھرے پکڑے جانیوالے دو کنٹینرنیٹوفورسز کے نکلے ۔ نجی چینل کے مطابق پشاور کی انتظامیہ نے دونوں کنٹینرزآٹھ دسمبر کو پشاور کے علاقہ چمکنی سے برآمد کئے تھے۔ پشاور کے اسسٹنٹ کوارڈی نیشن آفیسرحبیب اللہ عارف کے مطابق برآمد کئے گئے ذبح شدہ مرغیوں کے کنٹینرزنیٹو فورسزکے تھے، جو کچھ عرصہ قبل چوری کیے گئے تھے۔ اے سی او پشاور نے کہا کہ مرغیوں کے مضرصحت ہونے سے متعلق تفصیلی رپورٹ ابھی نہیں ملی۔

مزید : پشاور