شیخوپورہ: بنک ڈکیتی کرنیوالے مبینہ ملزمان ’پار‘کردیئے گئے

شیخوپورہ: بنک ڈکیتی کرنیوالے مبینہ ملزمان ’پار‘کردیئے گئے
شیخوپورہ: بنک ڈکیتی کرنیوالے مبینہ ملزمان ’پار‘کردیئے گئے

  

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) منگل کی شام مبینہ طورپر نجی بنک میں ڈکیتی کرنے والے دو ڈاکوﺅں کو پولیس نے مقابلے میں ’پار‘کردیاہے ۔پولیس کے مطابق مرنے والے دونوں ڈاکوﺅں کومنگل کی شام کواندرون شہر عزیز بھٹی روڈ پر ایک نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران بینک عملے اور لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جن کی شناخت علاقہ غیر کے رہائشی عید محمد خان اور سعید خان کے ناموں سے ہوئی تھی۔پولیس بدھ کی صبح دونوں ڈاکوﺅں کو ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جا رہی تھی کہ لاہور روڈ ہاﺅسنگ سکیم کے قریب گھات لگائے ملزمان کے ساتھی ڈاکوﺅں نے اچانک فائرنگ کرکے دونوں کو ہلاک کر دیا۔ ڈاکوﺅں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ مبینہ ملزمان کی ساتھیوں پر فائرنگ سے تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے ۔

مزید : جرم و انصاف