افغانستان کا الزام بے بنیاد، انٹیلی جنس چیف پر حملے کے ثبوت فراہم کریں : وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

افغانستان کا الزام بے بنیاد، انٹیلی جنس چیف پر حملے کے ثبوت فراہم کریں : ...
افغانستان کا الزام بے بنیاد، انٹیلی جنس چیف پر حملے کے ثبوت فراہم کریں : وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے افغانستان کا پاکستان پر انٹیلی جنس چیف پر حملے کا الزام بے بنیاد قراردیدیاہے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ملک کو دہشت گردی سے نجات کے لیے ہرممکن اقدامات اُٹھارہے ہیں ، دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا حکومت کا عزم ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ افغانستان کے الزامات بے بنیاد ہیں ، اگر اُس کے پاس افغان انٹیلی جنس چیف پر پاکستان سے حملے کے ثبوت ہیں تو فراہم کریں ۔ وفاقی کابینہ نے بنوں میں دہشت گردی اور اے این پی کے جلسے کے قریب دھماکے کی مذمت کی ۔

مزید : اسلام آباد