انگلینڈ کو شکست ، پاکستان ٹی 20بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

انگلینڈ کو شکست ، پاکستان ٹی 20بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا
انگلینڈ کو شکست ، پاکستان ٹی 20بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

  

بنگلور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ میں انگلینڈ کو شکست دے کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیاہے ۔پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو 182رنز کا ہدف دیاجو پاکستانی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر تیرہویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد اکرم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیالیس گیندوں پر103رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے ۔ عامر اشفاق نے 32اور علی مرتضیٰ نے 29رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے دیئے گئے زہریلے محلول کا نشانہ بننے والے ذیشان عباسی نے بھی انگلینڈ کی ایک وکٹ اُڑائی ۔

مزید : کھیل