کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا کام یکم جنوری سے شروع ہوگا: الیکشن کمیشن

کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا کام یکم جنوری سے شروع ہوگا: الیکشن کمیشن
کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا کام یکم جنوری سے شروع ہوگا: الیکشن کمیشن

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ کراچی میں ووٹرلسٹوں کی تصدیق کا عمل یکم جنوری سے شروع کیاجائے گا اور اِس سلسلے میں فوج نے رابطہ کیاہے ۔ نجی چینل کے مطابق الیکشن کمیشن کے سیکرٹری نے بتایاکہ ووٹرلسٹوں کی تصدیق کا عمل دوماہ میں مکمل کرلیاجائے گا۔ اُنہوں نے کہاکہ 15سیاسی جماعتوں نے مختلف تجاویز دی ہیں جن پر فیصلہ جمعرات کو ہونیوالے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیاجائے گا۔ دوسری جانب فوج کے ترجمان نے کہا کہ گھر گھر ووٹروں کی تصدیق کے لیے ابھی تک الیکشن کمیشن نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔

مزید : اسلام آباد