عوام محسوس کریں توصدر کامواخذہ بھی ہوسکتاہے: لاہورہائیکورٹ

عوام محسوس کریں توصدر کامواخذہ بھی ہوسکتاہے: لاہورہائیکورٹ
عوام محسوس کریں توصدر کامواخذہ بھی ہوسکتاہے: لاہورہائیکورٹ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ عوام محسوس کریں تو صدر کا مواخذہ بھی ہوسکتاہے ، عدالت کسی کو سزادینے یا نااہل قراردینے کے لیے نہیں بیٹھی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے صدر کے دو عہدوں سے متعلق کیس پر توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کی ۔ دوران سماعت عدالت نے کہاکہ باتوں کی بجائے یہ بتائیں کہ فیصلے پر عمل نہیں ہوتا تو کیا ہوتا؟ہمارا مقصد عدالتی فیصلوں پر عمل کرانا ہے۔عدالت نے کہاکہ زیادہ دور نہ جائیں،فیصلے کے عمل درآمد ہونے کی حد تک رہیں،عدالتی فیصلوں کو ہوا میں لٹکتاہوا نہیں چھوڑ سکتے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ قانون میں تبدیلی عوام نے کرنا ہوتی ہے کیونکہ عوام بالاتر ہے۔اے کے ڈوگر نے کہاکہ قانون میں تبدیلی انقلاب سے آ سکتی ہے، عوام چاہیں بھی تو قانون کی بنیادی روح تبدیل نہیں ہو سکتی۔عدالت نے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ۔

مزید : قومی