عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

  

 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ ایشیائی منڈیوں میں خام تیل جنوری کے سودے دس سینٹس اضافے کے ساتھ پچاسی ڈالر نوے سینٹس پر ٹریڈ ہو ا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نارتھ برینٹ خام تیل جنوری کے سودے چوبیس سینٹس اضافے کے ساتھ ایک سو آٹھ ڈالر پچیس سینٹس پر فروخت ہو رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اوپیک سربراہان کے ہونے والے اجلاس اور امریکہ کے خام تیل کی ذخائر میں اضافے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

مزید : بزنس