کراچی میں قتل و غارت جاری ،بدھ کو چھ افراد کو ابدی نیند سلادیاگیا

کراچی میں قتل و غارت جاری ،بدھ کو چھ افراد کو ابدی نیند سلادیاگیا
کراچی میں قتل و غارت جاری ،بدھ کو چھ افراد کو ابدی نیند سلادیاگیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں جاری تشدد کی تازہ لہر میں بدھ کو ڈاکٹر اور پولیس اہلکار سمیت چھ افراد کو موت کے گھاٹ اُتاردیاگیاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لانڈھی شیر پاو¿ کالونی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی ابتدائی طورپر شناخت نہیں ہوسکی ۔ بلدیہ ٹاو¿ن نمبر دو میں مسلح افراد کی ہوٹل پر فائرنگ سے عبدالغفار اور سہیل جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاو¿ن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ڈیوٹی پر جاتے سعید آباد تھانے کے سب انسپکٹر مختار گھمن کو شدید زخمی کردیا جنہیں طبی امداد کے لیے مرشد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسے۔ کورنگی ضیا کالونی میں فائرنگ سے ڈاکٹر زبیر جاں بحق ہوگئے۔

مزید : کراچی