سیدو شریف کالج کو ملالہ کے نام سے منسوب کرنے پر طالبات کا احتجاج ، پوسٹرز پھاڑ دیئے
سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنمنٹ گرلز کالج سیدوشریف کو ملالہ کا نام دینے پر طالبات نے کلاسوں کا بائیکاٹ کردیااور احتجاج کے دوران ملالہ کے پورٹریٹ پھاڑ دیئے ۔ سیدوشریف کالج کی احتجاجی طالبات کاکہناتھاکہ ملالہ کا اِس کالج سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اُس نے اِس کالج کے حوالے سے کوئی کردار اداکیا، یہ ایک سرکاری کالج ہے اور اِس کا اپنا نام بہتر ہے ۔ طالبات کا کہناتھاکہ ملالہ کااپنا سکول ہے اور اگر ملالہ کا نام دیناہے تو اُن کے سکول کو ہی ملالہ کا نام دیدیاجائے ۔