جعلی ڈگری کیس: عدم پیشی پر اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کے وارنٹ جاری

جعلی ڈگری کیس: عدم پیشی پر اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کے وارنٹ جاری
جعلی ڈگری کیس: عدم پیشی پر اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کے وارنٹ جاری

  

 کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دوران عدم پیشی پر مقامی عدالت نے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔ سیشن جج فائیو کی عدالت میں جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت رکن اسمبلی سید ناصر شاہ اور رکن صوبائی اسمبلی بیگم شمع پروین مگسی کی عدم پیشی پر وکیل صفائی عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے جس پر عدالت نے دونوں اراکین اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

مزید : کوئٹہ