خیبرپختونخواہ میں کمشنری نظام بحال
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے مشرف کا بلدیاتی نظام ختم کرکے کمشنری نظام بحال کردیاگیاہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ امیر حیدرخان ہوتی کی سربراہی میں ہونیوالے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 14اگست 2001ءکو ختم کیاگیاپرانانظام بحال کریں گے اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع کا سربراہ ناظم کے بجائے ڈپٹی کمشنر ہوگا۔