مشاہد حسین ”کنگلے “نکلے ، صدر مملکت اور نائب وزیراعظم سمیت 67اراکین پارلیمنٹ نے گذشتہ سال ٹیکس چوری کی: رپورٹ

مشاہد حسین ”کنگلے “نکلے ، صدر مملکت اور نائب وزیراعظم سمیت 67اراکین ...
مشاہد حسین ”کنگلے “نکلے ، صدر مملکت اور نائب وزیراعظم سمیت 67اراکین پارلیمنٹ نے گذشتہ سال ٹیکس چوری کی: رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ سال صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت پارلیمنٹ کے 67فیصد اراکین نے ٹیکس جمع نہیں کرایا جن میں 63فیصدسینیٹرزجبکہ 69فیصدارکان قومی اسمبلی شامل ہیں۔سب سے کم ٹیکس مسلم لیگ ق کے مشاہد حسین سید نے جبکہ سب سے زیادہ ٹیکس تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے اداکیااور پیپلزپارٹی کے اعتزازاحسن زیادہ ٹیکس جمع کرانے والوں میں دوسرے نمبر پررہے۔ سنٹر فار انوسٹی گیٹو رپورٹنگ اور سنٹرفار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیوٹیوز کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ، نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی ، وزیر داخلہ رحمان ملک ، وزیر ریلوے حاجی غلا م احمد بلور ، چوہدری وجاہت حسین ، نذر حسین گوندل ، مخدوم امین فہیم ،فرزانہ راجہ ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ندیم افضل چن بھی شامل ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمرچیمہ نے کہاکہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے 445 میں سے 300 اراکین نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے،سینٹ کے 104 میں سے 49 اراکین نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔54 سینیٹرز کا ٹیکس ریٹرن ڈیٹا موجود نہیں،قومی اسمبلی کے 341 میں سے 90 اراکین نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔اُنہوں نے بتایاکہ وزیر اعظم اور کابینہ کے 55 میں سے 22 اراکین نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے۔رپورٹ کے مطابق سب سے کم ٹیکس جمع کروانے والوں میں مشاہد حسین سید ہیں جنہوں نے 2007 ءمیں صرف 82 روپے ٹیکس جمع کروایاجبکہ سب سے زیادہ ٹیکس اعتزاز احسن نے ایک کروڑروپے سے زائد جمع کرایا۔ ٹیکس جمع نہ کرانے والے پارٹی سربراہوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے اسفند یار ولی ، جے یوآئی ف کے مولانا فضل الرحمان ، پیپلز پارٹی شیرپاﺅ کے آفتاب احمد خان شیرپاﺅ، فنکشنل لیگ کے پیر صدرالدین راشدی اور بی این پی عوامی کے یعقوب بزنجو شامل ہیں۔

مزید :

بزنس -