ضمنی الیکشن میں دھاندلی کیخلاف الیکشن کمیشن جاﺅں گا: گورنر پنجاب

ضمنی الیکشن میں دھاندلی کیخلاف الیکشن کمیشن جاﺅں گا: گورنر پنجاب
ضمنی الیکشن میں دھاندلی کیخلاف الیکشن کمیشن جاﺅں گا: گورنر پنجاب

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ صوبے کے دوست پنجاب کے اندر ریاست چاہتے ہیں ، ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کراﺅں گا ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہاکہ کالاباغ ڈیم سے متعلق پارلیمنٹ کا فیصلہ سپریم ہے ، کالا باغ ڈیم چاروں صوبوں کے اتفاق رائے سے بننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے تاہم ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔اُن کاکہناتھاکہ ضمنی انتخابات میں اصغر خان کی تاریخ دوہرائی گئی،ن لیگ اپنی ہی سیٹوں پر جیت کر بڑکھیں مار رہی ہے۔

مزید : لاہور