پاکستان میں دس فیصدبچے ابتدائی پانچ سال میں اور سینکڑوں خواتین دوران زچگی انتقال کرجاتی ہیں : رپورٹ

پاکستان میں دس فیصدبچے ابتدائی پانچ سال میں اور سینکڑوں خواتین دوران زچگی ...
پاکستان میں دس فیصدبچے ابتدائی پانچ سال میں اور سینکڑوں خواتین دوران زچگی انتقال کرجاتی ہیں : رپورٹ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں دس فیصد بچے اپنی عمر کے ابتدائی پانچ سال میں ہی انتقال کرجاتے ہیں اور اِن میں 35فیصدبچوں کی موت کا سبب خوراک کی کمی ہے ۔ بچوں اور خواتین سے متعلق یونیسیف اور پاکستان کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق 40 فیصد بچے خوراک کی شدید ترین کمی کا شکار ہیں،سندھ اور بلوچستان میں ایمر جنسی لیول سے زائد خوراک کی کمی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 50 فی صد بچے پرائمری تعلیم کے لیے سکول ہی نہیں جاتے۔ پاکستان میں ایک لاکھ میں سے 276 خواتین زچگی کے دوران ہی انتقال کر جاتی ہیں جبکہ ناخواندگی کی شرح میں 75 فیصد خواتین ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت