کراچی میں گولی اور بارودکا راج ،ڈاکٹر او ر دو پولیس اہلکاروں سمیت 13افراد مارے گئے

کراچی میں گولی اور بارودکا راج ،ڈاکٹر او ر دو پولیس اہلکاروں سمیت 13افراد ...
کراچی میں گولی اور بارودکا راج ،ڈاکٹر او ر دو پولیس اہلکاروں سمیت 13افراد مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قائدکے شہر میںموت نے وقفہ نہ لیا ،گولیاں اور بارود انسانی جانوں کا تعاقب کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹر سمیت 13افراد کھا گیا ۔لانڈھی کے علاقے مظفرآباد کالونی میں میں چائے کے غریب نواز ہوٹل پر دھماکے سے پولیس کانسٹیبل زاہد اور ہوٹل کا مالک صادق جاں بحق جبکہ آٹھ افرادزخمی ہوگئے ۔۔دھماکے سے ہوٹل اوردوموٹرسائیکلیں مکمل تباہ ہوگئیں۔ ایس پی ملیر ڈاکٹر نجیب کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ٹیبل کے نیچے رکھاگیاتھا۔ ایس پی سی آئی ڈی مظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ دھماکہ دیسی ساختہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس میں تین سے 4 کلو دھماکہ خیز مواد اور بیرنگ بالز استعمال کیے گئے جبکہ دہشت گردی کی ان کارروائیوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہے اوردہشت گرد شہر کی جانب نہیں جا پارہے اسی لیے مضافاتی علاقوں میں کارروائیاں کررہے ہیں۔ بلدیہ ٹاو¿ن نمبر دو میں مسل ہوٹل پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالغفار اور سہیل جاں بحق ہوگئے ۔ بلدیہ کے ہی علاقے اتحاد ٹاو¿ن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے سعید آباد تھانے کے سب انسپکٹر مختار گھمن کو شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئے ۔ کورنگی ضیا کالونی میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ڈاکٹر زبیر کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔بولٹن مارکیٹ میں فائرنگ کرکے ملک آصف کو قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے خلاف تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے جنریٹر مارکیٹ میں کاروبار بند کر دیا۔ نیو کراچی ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ طارق روڈ پر اللہ والی چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لانڈھی شیر پاو¿ کالونی میں فائرنگ سے بہاول شاہ اور باقر شاہ جاں بحق ہوگئے۔ اورنگی ٹاﺅن اور ماڑی پور سے دو لاشیں ملیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ 

مزید :

کراچی -