برطانیہ میں برف باری نے رفع حاجت بھی ’مسئلہ‘ بنادیا

برطانیہ میں برف باری نے رفع حاجت بھی ’مسئلہ‘ بنادیا
برطانیہ میں برف باری نے رفع حاجت بھی ’مسئلہ‘ بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورو رپورٹ) یورپ میں برف باری اور سردی کی شدت اور اس میں اضافے کا اس امر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پولینڈ میں ایک ریل گاڑی کی ٹائلٹ اور واش بیسن پر اس قدر برف جم گئی کہ مسافروں نے رفع حاجت کے لیے مجبوراً ٹرین کو ایک مقامی سٹیشن پر رکوا لیا۔ انہیں سخت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور ان کا وقت بھی ضائع ہوا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ سمیت یورپ میں سردی کی شدید لہرنے نظام زندگی مفلوج کر رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید درجہ حرارت گرنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -