کشمیریوں کا حق ’ادا‘ کرو، یومِ انسانی حقوق پر ہاﺅس آف لارڈ کا اجلاس
لندن (بیورو رپورٹ) انسانی حقو ق کے عالمی دن کے حوالے سے جموں وکشمیر تحریک حق ارادیت کے زیر اہتمام ہاﺅس آف لارڈ کا اجلاس ہوا جس میں لارڈ نذیر احمد ‘ راجہ نجابت حسین ‘ مشتاق لاشاری ‘ مدیحہ اقبال ‘ بیرسٹر احسان ملک ‘ ثمینہ رحمت ‘ ثمر حمدانی ‘ چوہدری قمر زمان حنفی ‘ چوہدری طفیل زمان ‘ یاسمین قریشی ‘ ودیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر مقررین نے کشمیریوں کی لاتعداد قربانیوں اور بھارتی فوج کے مظالم کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت دلانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔