پی آئی اے کے طیارے صرف’جہاز‘رہ گئے

پی آئی اے کے طیارے صرف’جہاز‘رہ گئے
پی آئی اے کے طیارے صرف’جہاز‘رہ گئے

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ایئرلائن کے مالی بحران کے باعث بیرون ملک طیاروں کے انجنوں کی مرمت اور اوورہالنگ کا کام مکمل نہ ہوسکا۔ غیر ملکی کمپنیوں نے لاکھوں ڈالر واجبات ادا نہ کرنے پر قومی ایئرلائن کو انجن دینے سے انکار کردیا۔نجی نیوزچینل کے مطابق قومی ایئرلائن کے پندرہ سے زائد طیارے انجن و پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے بدستور گراو¿نڈ ہیں ۔ اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔ قومی ایئرلائن کے مالی بحران کی وجہ سے پچیس ملین ڈالر سے زائد واجبات ادا نہیں کیے۔ بوئنگ 777 کا ایک انجن کے مرمت کے ایئرفرانس کو قومی ایئرلائن نے 6 ملین ڈالر ،ایئربس اے تھری ٹین کے دو انجنوں کی مرمت کی مد میں سنگاپور کی کمپنی ایگل سروس ایشیا کو بھی چھ ملین ڈالر سے زائد ادا نہیں کیے جبکہ بوئنگ 747 طیارے پانچ انجنوں کی مرمت کی مد میں جارڈن کی کمپنی کو چار ملین ڈالر سے زائد کے واجبات ادا نہیں کیے ۔

مزید : بزنس