شہباز شریف کا ملالہ کی بہادری کو سلام

شہباز شریف کا ملالہ کی بہادری کو سلام
شہباز شریف کا ملالہ کی بہادری کو سلام

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف ،تعلیم اور امن کی فضا قائم ہو جائے تو پاکستان دنیا میں اپنا کھویا مقام حاصل کر سکتا ہے۔ لاہور میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ وہ سیاسی مقاصد کیلئے لیپ ٹاپ تقسیم نہیں کر رہے۔یہ صرف ہونہار اور ذہین طلبہ کو میرٹ پر دیئے جا رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ملالہ کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں مگر صدر زرداری کا دورہ فرانس ملالہ کانفر نس سے زیادہ آبدوزوں میں اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کیلئے حقیقی کردار اداکرنا ہو گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس