کنٹریکٹ ملازمین 15دن میں ریگو لر کردیں گے:خورشید شاہ

کنٹریکٹ ملازمین 15دن میں ریگو لر کردیں گے:خورشید شاہ
کنٹریکٹ ملازمین 15دن میں ریگو لر کردیں گے:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خورشید احمد شاہ نے قومی اسمبلی میں کہا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت کے کنٹریکٹ ملازمین کو پندہ دن میں مستقل کر دیا جائے گا۔ خورشید احمد شاہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ آغاز حقوق بلوچستان کے تحت پانچ سال تک ان ملازمین کو تنخواہیں وفاقی حکومت ادا کر ے گی۔ جبکہ صوبائی حکومت انہیں پندرہ روز کے اندر مستقل کر دے گی۔ وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ فخر الدین جی ابرہیم کی سربراہی میں میڈیا کیلئے ایک ضابطہ اخلاق تیار کیا گیا تھا حکومت اس حوالے سے ایک بل لانا چاہتی ہے، حکومت کی خواہش ہے کہ میڈیا خود اپنی خامیاں دور کرے۔ حکومت میڈیا پر کوئی قدغن نہیں لگانا چاہتی۔ پارلیمانی سیکرٹری حیدر علی شاہ نے کہا کہ سٹیل مل میں 2011ءکے بعد کو ئی بھرتیاں نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوشش کی جائے تو سٹیل مل کی پیدا وار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ قومی اسمبلی میں سکوں سے متعلق ترمیمی بل 2011 ءکی بھی منظوری دی گئی۔

مزید :

انسانی حقوق -