اتنا بجٹ نہیں جتنی کرپشن کا الزام لگا یا گیا،کابینہ نے ٹرانسپرنسی کو’آئینہ ‘دکھا دیا

اتنا بجٹ نہیں جتنی کرپشن کا الزام لگا یا گیا،کابینہ نے ٹرانسپرنسی کو’آئینہ ...
اتنا بجٹ نہیں جتنی کرپشن کا الزام لگا یا گیا،کابینہ نے ٹرانسپرنسی کو’آئینہ ‘دکھا دیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرپشن سے متعلق بیرونی ایجنسیوں کی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے اور صورتحال کو سمجھنے کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی عبدالحفیظ شیخ ، نوید قمر ، فاروق ایچ نائیک اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ کے دوران قمر زمان کائرہ کاکہناتھاکہ پاکستان کا سالانہ بجٹ بھی اتنا نہیں ہے جتنی کرپشن بتائی جارہی ہے۔ چار رکنی کمیٹی کے ساتھ میڈیا بھی تعاون کرے اور کرپشن کے معاملات کو واضح کرے۔ انہوں نے بتایاکہ کابینہ کے اجلاس میں صوبائی اور قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کا بل موجودہ جاری اجلاس میں ہی پاس کر وا لیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں دس سے بڑھا کر چودہ کرنے ، بلوچستان میں تین سے چار، خیبر پختونخواہ میں تین سے چارجبکہ سندھ میں نو سے بارہ ، اور پنجاب میں آٹھ سے دس کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک بھی کرپشن کاشکار ہیں۔ ایوان صدر کے اخراجات میں واضح کمی رہی ہے جبکہ پنجاب حکومت کے اخراجات بڑھے ہیں۔

مزید : قومی