گلگت میں جلسے جلوس ممنوع، غیر معینہ مدت کے لیے دفعہ 144 نافذ

گلگت میں جلسے جلوس ممنوع، غیر معینہ مدت کے لیے دفعہ 144 نافذ
گلگت میں جلسے جلوس ممنوع، غیر معینہ مدت کے لیے دفعہ 144 نافذ

  

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) قراقرم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد صورتحال کشیدہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے بدامنی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت جلسے جلوس اور اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت ارقم طارق کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 غیر معینہ مدت تک نافذ رہے گی۔ اس پابندی کے دوران پانچ سے زائد افراد کے اجتماع، اسلحے کی نمائش اور لاﺅڈ سپیکر کا استعمال ممنوع ہو گا جبکہ قراقرم یونیورسٹی پیر تک بند رہے گی اور جمعرات کو موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہو گی۔

مزید : گلگت بلتستان