ٹرانسپورٹروں نے 15 مطالبات پیش کر دیئے، تین روز کا الٹی میٹم، تیل کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی

ٹرانسپورٹروں نے 15 مطالبات پیش کر دیئے، تین روز کا الٹی میٹم، تیل کی ترسیل بند ...
ٹرانسپورٹروں نے 15 مطالبات پیش کر دیئے، تین روز کا الٹی میٹم، تیل کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گڈز ٹرانسپورٹرز نے وزیراعظم کی قائم کی گئی کمیٹی کو 15 مطالبات پیش کر دیئے ہیں جو تین روز میں منظور نہ کئے جانے کی صورت میں ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کے پی ٹی جاوید حنیف، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ڈی آئی جی حیدر آباد، ڈی آئی جی سکھر اور آئی جی موٹروے نے شرکت کی جس میں ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ ہائی ویز پر پولیس کی سرپرستی میں ٹرکوں اور کنٹینرز کو لوٹا جاتا ہے۔ وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے ٹرانسپورٹرز کو اطمینان دلایا کہ ان کے تحفظ کیلئے 48 گھنٹوں کے دوران ناردرن بائی پاس پر چوکیاں بنائی جائیں گی۔ ٹرانسپورٹرز کے ترجمان کے مطابق تین دن میں مطالبات منظور نہ کئے گئے تو 10 ہزار آئل ٹینکرز تیل کی ترسیل بند کر دیں گے اور ہڑتال کی کال دی جائے گی۔ 

مزید : بزنس