ٹوسٹ پر سرکہ لگانے کے بعد یہ آدمی کیا کرتا ہے، جان کر آپ بھی آزمانے پر مجبور ہوجائیں گے،جانئے سرکہ کے کھانے کے علاوہ حیران کُن فوائد
نیویارک(نیوزڈیسک)سرکہ کی افادیت کا انکار نہیں کیا جاسکتا اور یہ ہمارے جسم کو کئی فوائد دیتا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ سرکہ نہ صرف کھانے کے لئے مفید ہے بلکہ اس کے کئی دیگر فوائد بھی ہیں،آئیے آپ کو ان فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
*اگر کچن کا سینک بند ہوجائے اور کوئی کیمیکل موجود نہ ہوتو پریشان نہ ہوں،آدھا کپ بیکنگ سوڈا ڈرین میں ڈالنے کے بعد اس میں ایک کپ سکہ ڈالنے سے تمام رکاوٹ دور ہوجائے گی اور ڈرین کُھل جائے گا۔
*اگر دیوار یا میز پر کسی جگہ ٹیپ یا رنگ کا نشان رہ جائے تو سفید سرکے کو جگہ پر چھڑکیں اور کسی کپڑے سے صاف کردیں،تمام نشانات مٹ جائیں گے۔
*اگر آپ کی کوڑے والی باسکٹ صاف ہونے کے باوجود بُو دے رہی ہے تو رات کو ایک ڈبل روٹی کے ٹوسٹ پرسرکہ ڈالیں اور اسے باسکٹ میں رکھ دیں،صبح جب آپ باسکٹ پر سے ڈھکن اٹھائیں گے تو تمام بُوغائب ہوچکی ہوگی۔
*اگرآپ مہنگے کلینرز سے تنگ ہیں تو گھر پر ہی سرکے کی مدد سے سستا کلینر بنائیں۔ایک بوتل میں تین حصے پانی اور ایک حصہ سرکے میں تھوڑا سا برتن دھونے والا لیکوئیڈ ڈالیں اور بآسانی کلینر گھرپرہی بنائیں۔
*اگرآپ مکھیو ں سے تنگ ہیں تو آدھ گلاس سیب کا سرکہ ڈال کر گلاس کو اوپر سے پلاسٹک سے ڈھانپ دیں اور پلاسٹک میں چار یا پانچ سوراخ کردیں،جہاں یہ رکھیں گے مکھیاں نہیں آئیں گی۔
*اگر آپ گلدان میں سیب کا سرکہ اور پانی کا محلول ڈال کر ان میں تازہ پھول رکھیں گے تو پھولوں کی عمر بڑھ جائے گی۔
*اگر آپ کی عینک پر نشانات پڑگئے ہیں تو سفید سرکے سے شیشوں کو صاف کرنے سے تمام نشانات غائب ہوجائیں گے۔
*اگر آپ کے فرائی پین میں نشانات لگے ہوئے ہیں توسفید سرکے میں پانی ڈال کر محلول کو پانچ منٹ تک پین میں ابالنے سے نشانات صاف ہوجائیں گے۔
