اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی فیس بک استعمال کریں، کمپنی نے شاندار سہولت متعارف کروادی

اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی فیس بک استعمال کریں، کمپنی نے شاندار سہولت متعارف ...
اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی فیس بک استعمال کریں، کمپنی نے شاندار سہولت متعارف کروادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ فیس بک استعمال کر رہے ہوں اور انٹرنیٹ کی رفتار کم یا بالکل ختم ہو جائے تو یقینا مزہ کرکرا ہو جاتا ہو گا مگر اب فیس بک نے صارفین کے اس مسئلے کو حل کرنے کا ایسا اعلان کر دیا ہے کہ جس کے متعلق جان کر آپ کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہے گا۔ فیس بک اپنی موبائل ایپلی کیشن میں آف لائن کا ایک فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کے بعد آپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی لوگوں کی نئی پوسٹس دیکھ سکتے ہیں اور ان کو لائیک یا ان پر کمنٹس کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے ایپلی کیشن کی یہ نئی اپ ڈیٹ تیار کر لی ہے اور اب اسے ان ممالک میں آزمایا جا رہا ہے جہاں انٹرنیٹ کی رفتار کم اور بار بار سگنل ڈراپ ہوتے ہیں۔

مزید جانئے: انٹرنیٹ پر فحش فلم دیکھنے سے بھی زیادہ خطرناک چیز کیا ہے؟ ماہرین کا ایسا انکشاف کہ صارفین کو حیران پریشان کردیا
جب آپ آف لائن موڈ پر کسی پوسٹ کو لائیک کریں گے یا اس پر کمنٹ کریں گے تو آپ کی یہ سرگرمی کیش(Chache)میں محفوظ کر لی جائے گی اور جب کبھی آپ انٹرنیٹ سے منسلک ہوں گے تو اسے اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔نیو فیڈز میں یہ فیچر آپ کو آپ کی وال پر ایسی پوسٹس دکھائے گا جو آپ نے اس سے قبل نہیں دیکھ رکھی ہوں گی۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ ”اس اقدام کا مقصد سست رفتاریا بغیر انٹرنیٹ کنکشن ویب سائٹ سے جوڑے رکھنا ہے۔یہ فیچر ان ترقی پذیر ممالک کے صارفین کے لیے بنایا گیا ہے جہاں انٹرنیٹ کی رفتار بہت سست ہوتی ہے اور بار بار سگنل ڈراپ ہوتے رہتے ہیں۔“کمپنی کی طرف سے تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ اپ ڈیٹ کب تک صارفین کو مہیا کر دی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -