قومی جونیئر ٹیم ایشین نیٹ ال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ہانگ کانگ آج روانہ ہوگی
اسلام آباد (این این آئی)قومی جونیئر ٹیم نویں ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ہانگ کانگ(آج) ہفتہ کوروانہ ہوگی،پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کے صدر مدثر آرائین نے بتایا کہ انعم سلام ٹیم کی قیادت کریں گی اور کاشیہ آصف نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں سارہ، یسرہ شعیب، فاطمہ انصاری، عصمت رحمت، لیلہ فرید، سکینہ شبیر، سمبل زہرہ، عائشہ آصف اور انوشہ رحمن(اسٹینڈ بائی) شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ شازیہ یوسف ٹیم کوچ جبکہ محمد رضوان ٹیم کے منیجر ہونگے۔
ایونٹ 14 سے 20 دسمبر تک ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا جس میں ایشیا کی 12 ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں سنگاپور، سری لنکا، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، مالدیپ، جاپان، تھائی لنیڈ، برونائی، چاینیز تائپے، دبئی اور ہانگ کانگ شامل ہیں اور سنگاپور کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
