عمدہ لباس کا انتخاب بھی آرٹ ہے‘ انیل کپور

عمدہ لباس کا انتخاب بھی آرٹ ہے‘ انیل کپور
عمدہ لباس کا انتخاب بھی آرٹ ہے‘ انیل کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(آئی این پی)بولی ووڈ اداکار انیل کپور اپنے عمدہ لباس اور فٹنس کے باعث اپنی عمر سے کئی گنا چھوٹے نظر آتے ہیں۔ اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لباس کسی بھی انسان کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ عمدہ لبا س کا انتخاب بھی ایک آرٹ ہے۔ انیل کپور نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے بہترین لباس کے انتخاب کا آرٹ اپنی والدہ سے جبکہ انکی بیٹی اداکارہ سونم کپور نے ان سے سیکھا ہے۔انھوں نے بتایا کہ جب وہ نوجوان تھے اس وقت وہ جب بھی کسی سالگرہ یا کسی اور تقریب میں شرکت کرتے تو انکے دوست انھیں انکے بہترین لباس کی بابت کسی امیر کبیر گھرانے کا فرد خیال کرتے تھے۔انکا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ محض غیر مناسب لباس کے چناؤ کی وجہ سے اپنی عمر سے بڑے اور بد وضع دکھائی دیتے ہیں۔ واضح رہے انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور کوعمدہ لباس کے انتخاب کی وجہ سے بولی ووڈ انڈسٹری میں فیشن آئیکون کے طور پر جانا جاتا ہے۔

مزید :

کلچر -